عمران خان کی مثال اس دکان دار جیسی ہے جس کی دکان لٹ چکی ہے، اس پہ کوئی رونق نہیں رہی اور ان کے پکوان بھی پھیکے ہیں۔ لیکن آپ خان صاحب کی ہمت اور حوصلہ دیکھیں کہ وہ ابھی بھی ایسے اپنی شرائط منوانےکی کوشش کررہے ہیں جیسے انہوں نے یہ جنگ جیت لی ہے، مرتضی سولنگی
ملک میں اس وقت اسٹیبلشمنٹ پیچھے ہٹ رہی ہے تو اس موقعے کا فائدہ اٹھا کر سیاسی رہنماؤں کو معاملات اپنے ہاتھوں میں لے لینے چاہئیں اور دوبارہ معاملات آبپارہ نہیں بھجوانے چاہئیں، رضا رومی
عاصم سلیم باجوہ نے ایک پیپر پر لکھ کر اپنے اثاثوں کی وضاحت کی تھی اور خان صاحب نے کہا تھا کہ مجھے قبول ہے، لیکن نوازشریف کیلئے ان کے معیار کچھ اور تھے، میں سمجھتا ہوں یہ ساری لڑائی کارنر پلاٹوں کی لڑائی ہے، عبدالمعز جعفری
پراجیکٹ عمران جیسا پراجیکٹ پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں آیا۔ پہلے سیاست دان مہرے ضرور ہوتے تھے جن کو چلایا جاتا تھا مگر جس طرح سے پراجیکٹ عمران لانچ کیا گیا، پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، تمکنت کریم