فوج میں اندرونی اختلافات جتنے بھی ہوں مگر سبھی کمانڈرز چیف کو فالو کرتے ہیں۔ پاکستانی ریاست کے اداروں میں یہ سب سے اہم تعیناتی ہوتی ہے۔ نئے چیف ضروری نہیں کہ جنرل باجوہ کی پالیسیوں کو مسترد کریں، ان میں تبدیلی بھی لا سکتے ہیں، اشیاق احمد
پاکستانی سیاست میں جس طرح اتنے لمبے عرصے تک فوج کی مداخلت رہی ہے تو وہ ایک دم سے اے پولیٹیکل نہیں ہو سکتی کیونکہ ان کی اپنی بقا کا مسئلہ ہے۔ ان کے تجربے بار بار ناکام ہوئے اور ان پر کھل کر تنقید شروع ہو گئی، اشتیاق احمد
عمران خان کو بتایا گیا ہے کہ اگر اسمبلیاں چھوڑتے ہیں تو پھر دونوں صوبوں کی انتظامیہ آپ کے پیچھے پڑ جائے گی۔ اگر اسمبلیاں چھوڑتے ہیں تو سیاسی تنہائی کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔ الیکٹیبلز آپ کے پاس سے اڑ جائیں گے، عامر غوری
آج عمران خان کی ملاقات پرویزالہیٰ سے ہونی تھی مگر انہوں نے مناسب سمجھا کہ وہ پنڈی والی تقریب میں شرکت کریں۔ پرویزالہیٰ وہاں اہم شخصیات سے ملے۔ اس کے علاوہ وہ پرویز خٹک کے ساتھ بھی ملے۔ پرویز الہیٰ اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں ہیں، مرتضی سولنگی