ضلع اپر چترال کے محتلف برف پوش میدانوں میں ونٹر سپورٹس یعنی سرمائی کھیلوں کا ٹورنامنٹ نہایت کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب پر ڈپٹی کمشنراپر چترال محمد علی مہمان حصوصی تھے جنہوں نے ان کھیلوں کا افتتاح کیا۔ سرمائی کھیلوں کا انعقاد اپر چترال کے مختلف نوعیت کے کھیل کے میدانوں سے منعقد ہوکر ائس ہاکی گراؤنڈ میں واک پراختتام پذیر ہوئے۔
سرمائی کھیلوں کی اختتامی تقریبات کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال فدالکریم مہمان حصوصی تھے، ان کےعلاوہ اس موقع پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج، نوید احمد ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ربنوازخان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرموڑکہو/تورکہو، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، عوامی حلقوں سے تعلق رکھنے والے منتحب ممبران، گلگت بلتستان سے آئے ہوئے کھلاڑی ومہمانان اور کثیر تعداد میں تماشائیوں نے بھی شرکت کی۔ آئس ہاکی چمپیئن شپ میں گلگت بلتستان کے ٹیموں نے سبقت حاصل کی۔ سرمائی کھیلوں کے ٹورنامنٹ کے دوران برف پوش پہاڑوں سے اڑ کر مقامی پیرا گلائیڈر یعنی چھتری برداروں نے بھی بہترین اڑان کا مظاہرہ کیا جو برف ہی کے میدان پر اترتے تھے۔ ٹورنمنٹ کے دوران برف کے میدان پر جیپ ریلی کا مقابلہ بھی ہوا۔
سرمائی کھیلوں کے ٹورنمنٹ کے اختتام پرمہمان خصوصی نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ اس ٹورنمنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے ٹیموں میں نقد انعامات اور ٹرافی بھی تقسیم کی۔ سرمائی کھیلوں میں خصوصی طورپر خواتین ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔ شدید سردی کے باوجود زندہ دل لوگوں نے برف کے میدان پر ان کھیلوں سے لطف اٹھایا اور ان کا خون گرمانے کیلئے ساتھ ساتھ میوزیکل بینڈ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کررہے تھے، تاہم پشاور مسجد میں بم دھماکے کے بعد اختتامی تقریب نہایت سادگی سے منائی گئی۔