احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی چھٹیوں کے لیے دوبارہ درخواست 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کام کی نوعیت اور دباؤ کی وجہ سے جج بشیر کو ہائپر ٹینشن کا سامنا ہے. گزشتہ دس سے پندرہ روز کے اندر انہوں نے دوسری مرتبہ رخصت کی درخواست جمع کرائی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی چھٹیوں کے لیے دوبارہ درخواست 

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک بار پھر چھٹیوں کی درخواست دے دی۔

ذرائع کے مطابق جج محمد بشیر نے صحت کی وجہ بتاتے ہوئے ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست جمع کرائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کام کی نوعیت اور دباؤ کی وجہ سے جج بشیر کو ہائپر ٹینشن کا سامنا ہے. گزشتہ دس سے پندرہ روز کے اندر انہوں نے دوسری مرتبہ رخصت کی درخواست جمع کرائی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

واضح رہے کہ 20 جنوری کو بھی اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک بیماری کی چھٹیوں کے لیے خط لکھا تھا۔

جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور وزارت قانون انصاف کو خط کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ وہ طبعیت کی ناسازی کے باعث ڈیوٹی انجام نہیں دے سکتے، انہیں 24 جنوری سے 14 مارچ تک چھٹیاں دی جائیں۔

27 جنوری کو وزارت قانون و انصاف کی جانب سے چھٹی کی درخواست منظور نہ ہونے کے بعد جج محمد بشیر نے درخواست واپس لے لی تھی۔

یاد رہے کہ جج بشیر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی۔ جج محمد بشیر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔