سینیٹ الیکشن نتائج: گنتی شروع ہوچکی، 7 ووٹ مسترد،باپ، پی پی جے یو آئی کے امیدوار کامیاب

سینیٹ الیکشن نتائج: گنتی شروع ہوچکی، 7 ووٹ مسترد،باپ، پی پی جے یو آئی کے امیدوار کامیاب
سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، ایوان بالا کی 37 نشستوں کے فیصلہ کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

قومی اسمبلی میں ڈالے گئے ووٹوں میں سے 7 کو الگ کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق الگ کیے گئے 7 ووٹوں کے مشکوک ہونے کا امکان ہے۔

 

اب تک بلوچستان سےجےیوآئی کےامیدوارمولاناعبدالغفورحیدری،‏"باپ" کے منظور احمد کاکڑ اور سرفراز بگٹی بلوچستان اسمبلی سے سیںنیٹڑ منتخب ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ آزاد امیدوار عبدالقادر بھی کامیاب ٹھہرے ہیں۔ دوسری جانب حفیظ شیخ کے کامیاب ہونے سے متعلق بھی چہہ مگوئیاں جاری ہیں۔

بلوچستان اسمبلی میں تمام 65 اراکین نے ووٹ ڈال دیے۔ سندھ اسمبلی میں 168 میں سے 167 اراکین نے ووٹ ڈالا۔ خیبر پختونخوا کی اسمبلی میں سلو ووٹنگ رہی مگر 145 ایم پی ایز نے ووٹ کاسٹ کیا۔