سینیٹ الیکشن: اراکین اسمبلی پارٹی امیدوار کو ووٹ دیں، جس نے ووٹ بیچنا ہے وہ پارٹی سے نکل جائے، وزیر اعظم عمران خان

سینیٹ الیکشن: اراکین اسمبلی پارٹی امیدوار کو ووٹ دیں، جس نے ووٹ بیچنا ہے وہ پارٹی سے نکل جائے، وزیر اعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے دورہ پشاور میں کئی اجلاسوں کی سربراہی کی تاہم انکی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات اور اس میں پارلیمنٹیرینز کی غیر حاضری  شہ سرخیوں میں رہی۔ تاہم ذرائع نے بتایا کہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا زور سینیٹ الیکشن میں پارٹی امیدواروں کو ووٹ دینے کی تلقین پر رہا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ سینیٹ الیکشن میں پارٹی امیدواروں کو ووٹ دیں جو رکن ووٹ بیچنا چاہتا ہے تو پارٹی سے نکل جائے۔

انہوں نے کہا کہ میرا کوئی بھی قومی و صوبائی اسمبلی کا رُکن نہیں بکے گا، جہدوجہد کرکے اقتدار میں آئیں ہیں، اپوزیشن کو خوف ہے کہ پی ٹی آئی کہیں سینیٹ میں اکثریت حاصل نہ کرلے۔


وزیراعظم کا کہنا تھاکہ گزشتہ سینیٹ انتخابات میں بھی پارٹی کے چند ارکان نے پیسے لیے اور جو ارکان ہارس ٹریڈنگ میں ملوث تھے، ان کو پارٹی سے نکالا۔


ان کا مزید کہنا تھاکہ ووٹ بیچنے والے رکن کا پتہ چل جاتا ہے۔