واٹس ایپ نے ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو یوٹیوب کے ویڈیو پلے بیک کنٹرولز سے ملتا جلتا نظر آتا ہے۔

واٹس ایپ نے ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا

میٹا کی زیر ملکیت  انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہےجو ویڈیو پلے بیک میں مددگار ثابت ہوگا۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں نئے ویڈیو پلے بیک کنٹرولز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ نیا فیچر یوٹیوب کے ویڈیو پلے بیک کنٹرولز سے ملتا جلتا نظر آتا ہے۔

اس فیچر سے صارفین کے لیے ویڈیوز کو 10 سیکنڈ ریوائنڈ اور 10 سیکنڈ فارورڈ کرنے میں مدد مل سکے گی۔ جس کے لیے انہیں بس سکرین پر 2 بار کلک کرنا ہوگا۔

ابھی واٹس ایپ پر ویڈیو دیکھتے ہوئے اسے ریوائنڈ یا فارورڈ کرنے کے لیے پروگریس بار پر انگلی کو آگے پیچھے کرنا پڑتا ہے۔

فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرایا جائے گا۔

اس سے قبل واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں الٹرنیٹ پروفائل فیچر بھی متعارف کرایا گیا تھا۔

اس پرائیویسی فیچر سے صارفین کو اپنی پروفائل فوٹو کی پرائیویسی کے حوالے سے زیادہ کنٹرول مل جائے گا۔

مثال کے طور پر اگر آپ نے پروفائل فوٹو کو محض اپنے کانٹیکٹس تک محدود کیا ہوا ہے۔ تو کانٹیکٹ لسٹ سے باہر موجود افراد پروفائل فوٹو نہیں دیکھ سکتے۔

مگر اس نئے فیچر سے ایسے افراد صارف کی الٹرنیٹ پروفائل فوٹو دیکھ سکیں گے۔

ممکنہ طور پر الٹرنیٹ پروفائل میں صارف پروفائل فوٹو کے ساتھ ساتھ مختلف تفصیلات کا اضافہ بھی کر سکیں گے۔