نیب کی شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات: 'شریف خاندان نے ایک کباڑی کے اکاونٹ سے ٹرانزیکشنز کیں'

نیب کی شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات: 'شریف خاندان نے ایک کباڑی کے اکاونٹ سے ٹرانزیکشنز کیں'


نیب دستاویزات کے مطابق سلمان شہباز کے اکاؤنٹ سے گوجرانوالہ کے کباڑی اظہر حسین مغل کے نام پر اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل ہوئے جب کہ اظہر حسین کے نام پر سوفٹ کوڈ کے ذریعے سلمان شہباز کو ایک کروڑ 37 لاکھ 9 ہزار 151 روپے منتقل ہوئے۔


 میڈیا کو دستیاب دستاویزات کے مطابق اظہر حسین کے شناختی کارڈ نمبر سے 2012 میں 3 ٹرانزیکشن کے ذریعےسلمان شہباز کو رقم منتقل ہوئی جب کہ اظہر حسین نے دوران تفتیش رقم منتقلی سے لاعملی کا اظہار کیا۔


نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر حسین نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں اس کی کباڑ کی دکان ہے۔


علاوہ ازیں نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ اظہر حسین کا دفعہ 161 کا بیان ریکارڈ کر کے ریفرنس کا حصہ بنا دیا گیا ہے جب کہ اظہر حسین شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفنس میں بطور گواہ بھی پیش ہوگا