Get Alerts

نواز شریف کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری: وارنٹ پر عمل پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعئے کروایا جائے، احتساب عدالت

نواز شریف کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری: وارنٹ پر عمل پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعئے کروایا جائے، احتساب عدالت
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے گئے ہیں۔ یہ وارنٹ 34 سالہ اراضی کیس میں جاری کیئے گئے ہیں۔  اس کیس میں جیو کے  ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن گرفتار ہیں  جبکہ انکے ریمانڈ میں بھی توسیع کر دی گئی ہے۔

24 نیوز ایچ ڈی نے بتایا کہ نیب کی احتساب عدالت کے جج نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ہدایت دیں کہ ان پر عمل کےلئے پاکستانی ہائی کمیشن کو بھی برو کار لایا جائے۔

یاد رہے کہ غیر قانونی اراضی الاٹمنٹ کیس میں جیو کے مالک اور ایڈیٹر انچیف جنگ جیو میر شکیل الرحمٰن، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اور دو ایل ڈی اے کے ایم ڈی بھی نامزد ہیں۔