ڈی جی آئی ایس پی آر وضاحت دیں، کیا قومی سلامتی کمیٹی نے197 ارکان پارلیمنٹ کوغدار قرار دیا؟ بلاول

ڈی جی آئی ایس پی آر وضاحت دیں، کیا قومی سلامتی کمیٹی نے197 ارکان پارلیمنٹ کوغدار قرار دیا؟ بلاول
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے کہا ہے کہ وضاحت دیں کہ کیا قومی سلامتی کمیٹی نے197 ارکان پارلیمنٹ کوغدار قرار دیا؟

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہےکہ عمران خان بغاوت کے جواز کے لیے غیر ملکی سازش کا سہارا لے رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کیا ڈی جی آئی ایس پی آر وضاحت دیں گے؟کیا قومی سلامتی کمیٹی نے197 ارکان پارلیمنٹ کوغدار قرار دیاکیا؟ قومی سلامتی کمیٹی نے197 ارکان کو اس غیرملکی سازش کا حصہ قرار دیا؟

https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1510905849073782785

بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیا کہ دفتر خارجہ یا وزارت دفاع سات سے 27 مارچ کے درمیان بیرونی سازش کے حوالے سے سرکاری مراسلات کو سامنے لاسکتے ہیں؟ یقینا اس سطح کی سازش کو بجائے سفارتی مراسلے کے ہماری اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ذریعے بے نقاب ہونا چاہیے.

انہوں نے مزید کہا کہ یقیناً ایسےمنصوبےکی تحقیقات انٹیلی جنس ایجنسیوں اوردیگراداروں کو کرنی چاہیے تھیں،عمران خان کی انا پاکستان سے زیادہ اہم نہیں ۔