احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا کے باعث انتقال کر گئے

احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا کے باعث انتقال کر گئے

احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔


ذرائع کا بتانا ہے کہ ارشد ملک کورونا کے علاج کے لیے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں داخل تھے تاہم وہ آج کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔

یاد رہے کہ جج ارشد ملک نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں7سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا تھا۔

عدالتی فیصلے کے بعد 6 جولائی 2019 کو مریم نواز ایک مبینہ آڈیو ویڈیو ٹیپ سامنے لائیں جس کے مطابق جج ارشد ملک نے دباؤ میں آکر یہ سزا سنائی تاہم جج ارشد ملک نے اس کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو کو جعلی قرار دیا تھا۔