Get Alerts

جسمانی تعلقات قائم کرنے سے انکار پر خاتون نے نوجوان کو جنسی صلاحیت سے محروم کر دیا

جسمانی تعلقات قائم کرنے سے انکار پر خاتون نے نوجوان کو جنسی صلاحیت سے محروم کر دیا
ڈجکوٹ میں جنسی و جسمانی تعلقات قائم کرنے سے انکارپر خاتون نے نوجوان کو جنسی صلاحیت سے محروم کر دیا۔

اردو پوائنٹ کے مطابق ڈجکوٹ میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں نوجوان کو اس کی جنسی صلاحیت سے محروم کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ڈجکوٹ میں 20 سالہ نوجوان کی جانب سے تعلقات قائم کرنے سے بار بار انکار کیے جانے پر خاتون نے ساتھیوں کیساتھ مل کر اسے جنسی صلاحیت سے محروم کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ نعمت ٹاؤن ڈجکوٹ سے تعلق رکھنے والی جمیلہ بی بی نامی خاتون کافی عرصے سے متاثرہ نوجوان کے پیچھے پڑی تھی۔ تاہم نوجوان مسلسل خاتون سے تعلقات قائم کرنے سے انکار کرتا رہا۔ اس صورتحال میں خاتون نے غصے میں آ کر پہلے نوجوان کو اغوا کیا بعد میں اپنے ساتھی کیساتھ مل کر نوجوان کا حساس عضو تیز دھار آلے سے کاٹ ڈالا۔تاہم  پولیس ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔