Get Alerts

6 ماہ بعد ایف بی آر کو نیا مستقل سربراہ مل گیا: حکومت نے جاوید غنی کو چئیرمین ایف بی آر تعینات کر دیا

6 ماہ بعد ایف بی آر کو نیا مستقل سربراہ مل گیا: حکومت نے جاوید غنی کو چئیرمین ایف بی آر تعینات کر دیا
وفاقی حکومت نے 6 ماہ بعد ایف بی آر کا مستقل چیئرمین تعینات کردیا۔ گریڈ 22 کے جاوید غنی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیاْ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جاوید غنی کا بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ جاوید غنی کے پاس 6 ماہ تک چیئرمین ایف بی آر کا اضافی چارج تھا۔ جاوید غنی ریٹائرمنٹ تک یا تاحکم ثانی چیئرمین ایف بی آر تعینات رہیں گے۔ جاوید غنی ممبر ایف بی آر تعینات تھے۔

یاد رہے کہ حکومت نے خود کے تعینات کردہ شبر زیدی کو عہدے سے ہٹا دیا تھا جس کے بعد نوشین جاوید امجد کو تعینات کیا گیا تھا لیکن انہیں بھی چند ماہ میں ہی ہٹا دیا گیا تھا۔