Get Alerts

شہباز شریف کے سامنےخواجہ سعد اور خواجہ احمد حسان کے درمیان تلخ کلامی: 'سعد نے میری غلط شکایت لگائی'

شہباز شریف کے سامنےخواجہ سعد اور خواجہ احمد حسان کے درمیان تلخ کلامی: 'سعد نے میری غلط شکایت لگائی'
احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی کے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ اس  دوران شہبازشریف، احسن اقبال سمیت کئی لیگی رہنما موجود تھے جن میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔  اس دوران خواجہ سعد رفیق اور شہباز شریف کے درمیان پی ڈی ایم کے لاہور جلسے پر پارٹی کارکردگی پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس دوران  شہباز شریف کے قریب بیٹھے خواجہ احمد حسان کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا اور خواجہ احمد حسان نے کمرہ عدالت میں شہباز شریف کے سامنے خواجہ سعد رفیق کو شٹ اپ کہہ دیا، تاہم شہباز شریف نے سیٹ سے اٹھ کر دونوں کے درمیان بچ بچاؤ کروایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ احمد حسان کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق لاہور جلسے سے متعلق شہباز شریف کو بریفنگ دے رہے تھے۔  میرے خلاف غلط باتیں شہباز شریف کو خواجہ سعد رفیق نے بتائی۔

یاد رہے کہ شہباز شریف کے  خلاف کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی ہوگئی۔ انہوں نے آج سپریم کورٹ بھی پیش ہونا تھا لیکن وہ بیماری کے باعث وہاں بھی پیش نہیں ہوئے۔