عمران کا باجوہ پر چونکا دینے والا الزام | ای سی پی پی ٹی آئی چیئرمین شپ | اسحاق ڈار بمقابلہ پی ٹی آئی وائٹ پیپر

عمران کا باجوہ پر چونکا دینے والا الزام | ای سی پی پی ٹی آئی چیئرمین شپ | اسحاق ڈار بمقابلہ پی ٹی آئی وائٹ پیپر
ہمیں معلوم ہے بطور آرمی چیف جنرل باجوہ کا رول اگرچہ آئیڈیل نہیں رہا لیکن میرا نہیں خیال عمران خان کو قتل کرنے والے الزام میں کوئی سچائی ہے۔ عمران کے بیان کے بعد ان سے ثبوت مانگنے چاہئیں, اس سے پہلے بہت لوگوں پر الزامات لگا کر مکر بھی چکے ہیں، اعزاز سید

عمران کی موجودہ سٹریٹیجی یہ ہے کہ اسٹیبشلمنٹ کو ڈرا کر بیک فٹ پر جانے پر مجبور کیا جائے۔ اسی لئے وہ اب کسی کا نام نہیں لے رہے اور دبے الفاظ میں تنقید کر رہے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے نام لینے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا، اعزاز سید

اسٹیبلشمنٹ اگر یہ کہہ رہی ہے کہ انہیں احساس ہو گیا ہے اور وہ نیوٹرل ہو رہے ہیں یا ہو جائیں گے یہ بھی بڑی بات ہے۔ عمران کی آڈیو لیکس کے بعد ان کے حمایتیوں کا جوش و خروش بھی کم ہوا ہے۔ کہہ سکتے ہیں آرمی نیوٹرل ہو نہ ہو، ماحول نیوٹرل ہورہاہے، اویس بابر

میری رائے ہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنا ہے تو پشتون تحفظ موومنٹ کو آزاد کر دیں۔ وہ ہمارے اپنے لوگ ہیں۔ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے اتحادی ہیں، فوج دہشت گرد ختم کرسکتی ہے دہشتگر ختم نہیں کرسکتی، اویس بابر