سرگودھا میں نجی کالج کے استاد نے میڈیکل سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ 26 جون کو پیش آیا اور 28 جون کو طالبہ کے والد نے مقدمہ درج کرایا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق نجی کالج کے استاد نے طالبہ کو بتایا کہ کالج میں کلاسز کا اجراء ہوچکا ہے۔ اس لئے اس سمیت تمام طالبات کو کالج آنا ہوگا۔ جس پر وہ طالبہ میڈیکل کالج چلی گئی۔ وہاں پہنچ کر جب اسنے دیگر طالبات کوبھی نہ پایا تو واپسی کی راہ لی۔ جب وہ واپس جانے لگی تو ٹیچر عادل حیات نے اسے روک لیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عادل میڈیکل کالج میں بائیولوجی کا ٹیچرہے۔ عادل طالبہ کو گھر چھوڑنے کے بہانے اپنے فلیٹ پر لے گیا جہاں طالبہ کو 4 گھنٹے تک فلیٹ پر رکھا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ملزم نے طالبہ کی ویڈیو بھی بنائی اور نیم بیہوشی کی حالت میں کالج گیٹ پر چھوڑ گیا۔