’نئے وزیراعظم کا تخلیقی عمل تیز‘؛ کیا شاہد خان آفریدی وزیراعظم بننا چاہتے ہیں؟

’نئے وزیراعظم کا تخلیقی عمل تیز‘؛ کیا شاہد خان آفریدی وزیراعظم بننا چاہتے ہیں؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز کھلاڑی شاہد خان آفریدی فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے ’شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن‘ بھی بنا رکھی ہے۔

آج کل شاہد خان آفریدی لاک ڈاﺅن کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی مدد کرنے میں مصروف ہیں، اور بلوچستان سے لے کر آزاد کشمیر تک اور کراچی سے لے کر خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع تک اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بوم بوم آفریدی لاک ڈاؤن سے متاثرہ شہریوں تک خود پہنچ کر اپنے ہاتھوں سے امدادی سامان اور رقوم تقسیم کر رہے ہیں۔ شاہد آفریدی کو ان طوفانی دوروں کے دوران پاک فوج، پیرا ملٹری فورسز اور مقامی انتظامیہ کا خصوصی پروٹوکول بھی حاصل ہوتا ہے، اس کے علاوہ وہ مقامی سطح پر عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کرتے ہیں جن میں کرونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات دور دور تک نظر نہیں آتے۔

سابق کرکٹر کی ان سماجی سرگرمیوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر سامنے آتی رہتی ہیں، جس پر ان کے مداح ان کی تعریف کرتے ہیں لیکن کچھ حلقے ان تصویروں پر الگ رائے رکھتے ہیں۔ جہاں شاہد خان آفریدی کے کام کی تعریف ہو رہی ہے، وہیں وہ اس وقت تنقید کی زد میں بھی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین شاہد آفریدی کے حالیہ بیانات، سماجی سرگرمیوں اور تصویروں کو ایک ساتھ جوڑ کر ان کا موازنہ عمران خان سے کرتے ہیں جنہوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بالکل اسی انداز سے سماجی سرگرمیاں شروع کی تھیں اور بعد ازاں ملکی سیاست میں انٹر ہوئے اور آج ملک کے وزیراعظم ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی عمران خان کی پیروی کرتے ہوئے فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے سیاست میں آنا چاہتے ہیں۔

شاہد آفریدی کی حال ہی میں منظر عام پر آنے والی چند تصویروں پر سوشل میڈیا صارفین کی رائے











اس تصویر سے قبل بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی شاہد خان آفریدی کی چند تصویروں پر ایسی ہی رائے سامنے آئی تھی۔











واضح رہے کہ ان سماجی سرگرمیوں کے دوران دیے گئے شاہد خان آفریدی کے چند بیانات بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئے۔ چند روز قبل ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں اگر میں وزیراعظم ہوتا تو تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلتا کیونکہ گھر کا جو بڑا ہوتا ہے وہ بندوق نہیں اٹھاتا بلکہ سب کو ساتھ لے کر چلتا ہے۔

پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کے پی میں عمران خان کی ٹیم نےاس طرح ڈیلیور نہیں کیا جس طرح کرنا چاہیے تھا۔

اسی طرح گذشتہ مہینے آزاد کشمیر میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ اگر وہ وزیراعظم پاکستان منتخب ہوئے تو ملک سے بیروزگاری ختم کر دیں گے۔

یاد رہے کہ شاہد خان آفریدی اکثر عمران خان اور ان کی ٹیم کی کارکردگی اور دیگر سیاسی مسائل پر بھی بات کرتے رہتے ہیں اور اکثر عمران خان حکومت کی پالیسیوں کا سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

شاہد آفریدی کے وزیراعظم بننے کی تیاری پر مسلم لیگ ن کے رہنما بھی گفتگو کر رہے ہیں، حال ہی میں مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا کھلاڑی ہے جس نے کھیل کے نام پر سیاست کی اور چندہ بھی اکٹھا کیا اور شاید اس کا بیشتر ہی ساتھ کھا بھی گیا، تو اسی لحاظ سے اب ہر کھلاڑی کی یہ خواہش ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وزیراعظم کی کرسی تک پہنچے۔

37595/

عظمی بخاری کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ میں شاہد خان آفریدی کو ایک مفت مشورہ دینا چاہوں گی کہ وہ ہمارے وزیراعظم عمران خان سے شارٹ کٹ کے ٹوٹکے لیں جس سے وہ خود وزیراعظم کے منصب پر فائز ہوئے ہیں، کیونکہ وہ وزیراعظم عمران خان کے بتائے ہوئے ٹوٹکوں سے ہی ہمارا مقابلہ کرسکتے ہیں، تاہم صحافی کے ٹوکنے پر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ میں نے دیکھا ہے کہ شاہد خان آفریدی کس لائن پر چل رہے ہیں اور جس نام پر وہ چل رہے ہیں بالکل صحیح جارہے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک لمحہ ایسا آیا کہ انہوں نے شاہد خان آفریدی کو وزیراعظم عمران خان کی سیاست کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان صاحب کو اس بات سے آگاہ کرنا چاہوں گی کہ آنے والے وقت میں شاہد خان آفریدی آپ کی سیاست کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے یہ تین سال پہلے ہی انکشاف کردیا تھا جب شاہد آفریدی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی کہ یہ سیاست میں آئیں گے۔