Get Alerts

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ میں 60 سالہ بزرگ خاتون پنچایت کے ہاتھوں کالی قرار: زندگی خطرے میں، کمسن بچی ونی کردی گئی

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ میں 60 سالہ بزرگ خاتون پنچایت کے ہاتھوں کالی قرار: زندگی خطرے میں، کمسن بچی ونی کردی گئی
ڈیرہ غازیخان کی تحصیل کوہ سلیمان کے علاقہ مبارکی تمن لغاری میں شادی شدہ 9 بچوں کی بوڑھی ماں راج بی بی کو خاوند میوہ نے شک کی بنیاد پر کالا کالی کا الزام عائد کر کے گھر سے نکال دیا اور کالا ہونے کا الزام لگا کرخیرو نامی شخص کو کالا ٹھہرا کر قتل کرنے کی دھمکی دے کر پنچائتی فیصلہ کے ذریعے صلح کرائی۔
جس میں کالا خیرو نے اپنی جان بچانے کےلیے اپنی کمسن اور معصوم دس سالہ بچی کو بھی ونی کر کے اپنے گناہ کی بھینٹ چڑھا دیا۔