اراکین اسمبلی کو بھی معلوم ہے کہ تمہیں ایک بار کے لیے لایا گیا ہے: مریم نواز کی سینیٹ جیت کے بعد دھواں دھار تقریر

اراکین اسمبلی کو بھی معلوم ہے کہ تمہیں ایک بار کے لیے لایا گیا ہے: مریم نواز کی سینیٹ جیت کے بعد دھواں دھار تقریر
مریم نواز نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم سینیٹ کی ایک سیٹ اپنے بل بوتے پر نہیں جیت سکتے۔ انہوں نے کہا کہ تم سلیکٹرز کے ساتھ مل کر آتے ہو۔ اب چاروں صوبوں میں تم پچھاڑے جا چکے ہو۔ انہوں نے کہا اب ممبران اسمبلی کو بھی معلوم ہے تم ایک بار لائے گئے ہو اب تم کبھی واپس نہیں آو گے۔ انہوں نے کہا کہ اب تمہارا جانا طے ہوچکا۔  انہوں نے کہا کہ میاں صاحب ٹرینڈ سیٹر ہیں۔  انہوں نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کون کہتا تھا کہ خفیہ بیلٹنگ ہوئی تو اپوزیشن روئے گی؟

انہوں نے حاضرین سے نعرے بھی لگوائے جس میں انہوں نے پوچھا کہ ووٹ چوروں کو بھاگنے تو نہیں دو گے؟ اور آٹے بجلی کا چور کون وغیرہ شامل تھے۔