خبریں ہیں کہ شین وارن ان دنوں تھائی لینڈ کے سفر پر گئے ہوئے تھے، جہاں وہ مردہ حالت میں پائے گئے۔ لیجنڈ کھلاڑی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آنجہانی کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا۔
شین وارن کے کرکٹ کیرئیر پر بات کی جائے تو ان کا شمار دنیا کے لیجنڈ لیگ سپینرز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 1992ء سے 2007ء تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
https://twitter.com/iamFDK1/status/1499752785893793799?s=20&t=61U4guX4t0CI3uQmPsywZw
شین وارن نے 145 ٹیسٹ میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی اور 17995 رنز کے عوض 708 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 194 ون ڈے میچ کھیل کر 293 اور 73 ٹی ٹونٹی میچوں میں 70 وکٹیں اپنے نام کیں۔
لیجنڈ بائولر شین وارن کے کرکٹ کیریئر پر ایک نظر
شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے کھیلتے ہوئے 2 جنوری 1992ء کو سڈنی میں انڈیا کیخلاف انٹرنیشنل کرکٹ کے سفر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد آنجہانی کھلاڑی ون ڈے میچوں میں اپنے جلوے بکھیرنے آئے اور اس کی شروعات 24 مارچ 1993ء کو نیوزی لینڈ کیخلاف ویلنگٹن سے ہوئی۔
انھیں اصل شہرت 1993ء کی ایشز سیریز کے سلسلے میں کھیلے جانے والے مانچسٹر ٹیسٹ سے ملی۔ شین وارن نے ایک ایسی گیند کرائی جسے جسے 'صدی کی بہترین گیند' قرار دیا گیا ہے۔ یہ ان کی برطانوی سرزمین پر کرائی گئی پہلی بال تھی۔
https://twitter.com/ajuravi/status/1499751042824560641?s=20&t=61U4guX4t0CI3uQmPsywZw
شین وارن نے 07-2006ء کی ایشز سیریز میں میلبورن میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں انتہائی عمدہ لیگ سپن گیند کرکے اینڈریو سٹراس کی وکٹ حاصل کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
آنجہانی شین وارن اپنا لاسٹ ٹیسٹ میچ بھی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں برطانیہ کیخلاف کھیلا۔ اس میچ میں انہوں نے 2 وکٹیں لیں تاہم 71 رنز کی یادگار اننگز بھی کھیلی۔ انہوں نے اپنا آخری ون ڈے میچ ورلڈ الیون کی جانب سے ایشیا الیون کیخلاف 10 جنوری 2005ء کو کھیلا، جس میں ان کی ٹیم فاتح رہی اور وہ دو وکٹیں حاصل کر پائے تھے۔
https://twitter.com/S_hru_tea/status/1499754895628730374?s=20&t=61U4guX4t0CI3uQmPsywZw
یہ بات ذہن میں رہے کہ آج ہی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر روڈنی مارش بھی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ روڈنی مارش کو گذشتہ ہفتے دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ کومے میں چلے گئے تھے۔
روڈنی مارش نے آسٹریلیا کی جانب سے 96 ٹیسٹ میچ کھیل کر 3633 جبکہ 92 ون ڈے میں 1225 رنز بنائے۔ روڈنی مارش نے وکٹوں کے پیچھے 355 شکار کئے۔
روڈنی مارش ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی رہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ کے آغاز سے قبل روڈنی مارش کےغم میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔