کرونا وائرس کی وجہ سے معروف آسٹریلوی کرکٹر ٹم پین چوروں کے ہاتھ چڑھ گئے

کرونا وائرس کی وجہ سے معروف آسٹریلوی کرکٹر ٹم پین چوروں کے ہاتھ چڑھ گئے
کرونا وائرس ویسے تو سب کی جان کوخطرہ بنا ہوا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی دوسرے معاملات زندگی بھی مکمل طور پر درہم برہم کر رکھے ہیں۔ اور اس حوالے سے خاص و عام سب برابر کے شریک ہیں۔ اب ایسے میں معروف آسٹریلوی کرکٹر کرونا وائرس کی وجہ سے اپنی قیمتی اشیا چوری کرا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹم پین کی گاڑی سے چور بٹوا اور دیگر قیمتی اشیا اڑ لے گئے ہیِں۔ ٹم پین اس حوالے سے سخت پریشان ہیں کیوں کہ انکے بٹوے میں اہم دستاویزات موجود تھے۔ ٹم نے بتایا ہے کہ کرونا کی وجہ سے اب باہر جا کر ورزش کرنا ممکن نہیں اس لئے انہوں نے اپنے گیراج میں ہی جم بنا رکھا اور اس وجہ سے انہیں اپنی گاڑی باہر کھڑی کرنا پڑی۔ 

باہر کھڑی گاڑی سے چور  بٹوا اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے۔ جس کے بعد انہیں ان کے بینک سے مطلع کی گیا کہ انکے اکاونٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے جس پر انہوں نے گاڑی میں آکر دیکھا تو انکا بٹوا نہیں تھا۔  ٹم کا کہنا تھا کہ یہ مشکل وقت ہے جہاں زندگی کا ہر پہلو متاثر ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا سمیت تمام براعظم اس وقت کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہیں اور اس کے متاثرین میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔