Get Alerts

پاکستانی کرکٹر سائرہ جبین آسٹریلوی کلب کی جانب سے کھیلیں گی

وادی کیلاش سے تعلق رکھنے والی سائرہ جبین ان 74 خواتین کرکٹرز کی فہرست میں بھی شامل ہیں جنہیں حال ہی میں پی سی بی نے 11 ماہ کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ دیا۔ سائرہ جبین تمام خواتین کھلاڑیوں کے لیے مثال قائم کرنا چاہتی ہیں۔

پاکستانی کرکٹر سائرہ جبین آسٹریلوی کلب کی جانب سے کھیلیں گی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈومیسٹک کنٹریکٹ ہولڈر 22 سالہ سائرہ جبین نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع پیراماٹا ویمنز گریڈ کرکٹ کلب کے ساتھ 6 ماہ کا معاہدہ کیا ہے۔ وہ 28 ستمبر 2023 کو آسٹریلیا پہنچی ہیں۔

وادی کیلاش سے تعلق رکھنے والی سائرہ جبین ان 74 خواتین کرکٹرز کی فہرست میں بھی شامل ہیں جنہیں حال ہی میں پی سی بی نے 11 ماہ کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ دیا۔

سائرہ جبین کا کہنا ہے؛ 'میرے پاس پاکستان کی گراس روٹ کرکٹ کا اچھا تجربہ ہے اور اب پیراماٹا کرکٹ کلب کے ذریعے مجھے آسٹریلیا میں مسابقتی کرکٹ کا تجربہ مل جائے گا۔ پرامید ہوں کہ یہ کنٹریکٹ میری کرکٹ میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرے گا'۔

انہوں نے مزید کہا؛ 'اس سفر میں آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان میل جونز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے رکن یحییٰ غزنوی نے میری بہت مدد کی ہے۔ میں ان تمام خواتین کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال قائم کرنا چاہتی ہوں جو خواب تو دیکھ رہی ہیں لیکن سماجی دباؤ کی وجہ سے وہ اسے پورا نہیں کر پا رہی ہیں۔ جب تک ہم اپنے لیے خود آواز نہیں اٹھائیں گی، کوئی ہمارے لیے نہیں کھڑا ہو گا'۔