Get Alerts

چیئرمین سینیٹ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صادق سنجرانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا۔ صادق سنجرانی نے الیکشن جیتا اور الیکشن کمیشن نے کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔صادق سنجرانی بیک وقت 2 سیٹیں نہیں رکھ سکتے۔ وہ غیر قانونی طور پر چیئرمین سینیٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست مقامی شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔

درخواست میں صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صادق سنجرانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا۔ صادق سنجرانی نے الیکشن جیتا اور الیکشن کمیشن نے کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔صادق سنجرانی بیک وقت 2 سیٹیں نہیں رکھ سکتے۔ وہ غیر قانونی طور پر چیئرمین سینیٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن صادق سنجرانی کی بطور سینیٹر نشست خالی قرار دینے کا حکم دے اور انہیں بطور چیئرمین سینیٹ کام کرنے سے بھی روکے۔

واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 32 چاغی سے کامیاب ہوئے تھے۔ صادق سنجرانی نے 18 ہزار 802 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور ان کے مد مقابل جے یو آئی (ف) کے رہنما میر امان اللہ نوتزئی 17ہزار 9 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

منیر باجوہ صحافی ہیں اور مختلف موضوعات سے متعلق رپورٹنگ کرتے ہیں۔ وہ نیا دور میڈیا کی رپورٹنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔