Get Alerts

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی ایم پی اے سردار اویس لغاری سے ملاقات

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی ایم پی اے سردار اویس لغاری سے ملاقات
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے سابق وفاقی وزیر اور ایم پی اے سردار اویس لغاری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں شعبہ تعلیم اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

سابق وفاقی وزیر نے گورنر پنجاب سے جام پور کے طلبہ کے لیےغازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے بس روٹ بڑھانے کی درخواست کی۔

اویس احمد لغاری نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ اس اقدام سے بالعموم طلبہ اور بالخصوص دور دراز پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی طالبات کی مشکلات کم ہوں گی اور حصول علم میں آسانی پیدا ہو گی۔

گورنر پنجاب نے غازی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو اس سلسلے میں فوری احکامات جاری کیے اور وائس چانسلر کو یونیورسٹی کا بس روٹ فوری طور پر کوٹ چھٹہ سے جام پور تک بڑھانے کی ہدایت کر دی۔

اویس احمد لغاری نے فوری احکامات جاری کرنے پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بطور چانسلر یونیورسٹیوں میں گورننس اور تعلیم کا معیار بہتر کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہوں۔ اکیڈیمیہ انڈسٹری کے درمیان روابط مضبوط کرنے کیے کنسورشیم بنایا ہے۔ پہلی دفعہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں پرو وائس چانسلرز تعینات کیے جا رہے ہیں۔

بلیغ الرحمن نے مزید کہا کہ پنجاب نگران حکومت صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اچھا کام کر رہی ہے۔ ملک میں ترقی اور استحکام کے لیے نظام پر اعتماد اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

حسن نقوی تحقیقاتی صحافی کے طور پر متعدد بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ سیاست، دہشت گردی، شدت پسندی، عسکریت پسند گروہ اور سکیورٹی معاملات ان کے خصوصی موضوعات ہیں۔ آج کل بطور پولیٹیکل رپورٹر ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔