ساتھی اداکارہ کا فلم سیٹ پر جنسی استحصال کا الزام: بھارت کے معروف اداکار گرفتار

ساتھی اداکارہ کا فلم سیٹ پر جنسی استحصال کا الزام: بھارت کے معروف اداکار گرفتار
بالی ووڈ کے معروف اداکار وجے راز کو ساتھی اداکارہ کے جسنی استحصال کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔  بالی وڈ کے مایہ ناز اداکار 57 سالہ وجے راز وجے راز نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران 100 کے قریب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، انہیں زیادہ تر کامیڈی کردار ادا کرنے کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے۔

وجے راز ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'شیرنی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جہاں ان پر ساتھی اداکارہ نے جنسی استحصال کا الزام لگایا تو انہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

وجے راز نے زیادہ تر آرٹ فلموں میں کام کیا ہے، ساتھ ہی وہ کمرشل فلموں میں بھی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

وجے راز نے سال 2000 سے قبل اداکاری کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے پہلی فلم سے ہی فلم سازوں کی توجہ حاصل کرلی تھی، تاہم انہیں شہرت 2001 کی فلم 'مون سون ویڈنگ' سے ملی.










وجے راز کو ممبئی کے شہر گوندیا سے 'شیرنی' کی شوٹنگ کے دوران گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وجے راز کے خلاف فلم کی ساتھی اداکارہ نے پولیس میں جنسی حملے کی رپورٹ درج کروائی تھی، جس میں 30 سالہ اس ساتھی اداکارہ نے نے دعویٰ کیا کہ 57 سالہ اداکارہ انہیں تین دن تک ہر روز شام میں جنسی طور پر ہراساں کرتے رہے۔

اداکارہ کے مطابق وہ اور وجے راز جس ہوٹل میں ٹھہرے تھے، وہیں انہوں  نے انہیں روزانہ شام کے وقت میں نامناسب انداز میں چھوا اور ان کا جنسی استحصال کیا۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس ہوٹل میں واقعہ پیش آیا، وہاں فلم کی ٹیم کے دیگر 50 افراد بھی رہتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق شیرنی کی شوٹنگ کے لیے اداکارہ ودیا بالن بھی وجے راز اور جنسی استحصال کا نشانہ بننے والی لڑکی کے ساتھ مذکورہ ہوٹل میں رہائش پذیر تھیں۔

خاتون کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اداکار وجے راز کو اپنی حراست میں لے کر کیس کی مزید تفتیش شروع کردی۔