وزیراعظم نے مراسلہ کھولا، پڑھا، مسکرائے اور آرمی چیف سے کہا “جنرل صاحب اس قسم کے مراسلے آتے رہتے ہیں، آپ اسے سیریس نہ لیں” اور ساتھ ہی کاغذ لپیٹ کر جیب میں ڈال لیا، عمران خان نے بعدازاں 27مارچ کوپریڈ گراؤنڈکے جلسے میں ایک کاغذ لہرا کر کہا “باہر سے حکومت گرانے کی سازش ہو رہی ہے، لکھ کر دھمکی دی گئی” وزیراعظم کی وہ تقریر حیران کن تھی۔