Get Alerts

حسن نثار کی خواتین کے حوالے سے ایک بار پھر بد تمیزی: ریما عمر نے ایک بار پھر برابری کا مطلب سمجھا دیا

حسن نثار کی خواتین کے حوالے سے ایک بار پھر بد تمیزی: ریما عمر نے ایک بار پھر برابری کا مطلب سمجھا دیا
جیو کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں تجزیہ کار حسن نثار اور ریما عمر کے درمیان ہوئی بحث کی گونج ابھی تک تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔
تازہ ترین پیش رفت میں حسن نثار نے اپنا وی لاگ کرتے ہوئے اسی بحث کو دوبارہ سے تازہ کیا ہے۔ حسن نثار نے ریما عمر کا نام لیے بغیر ایک بار پھر ان کا حوالہ دیسی میموں کے طور پر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کلپ میں حسن نثار نے لوگوں کی جہالت کا ذکر کیا اور ساتھ ہی کہا کہ کہ یہ جو دیسی میمیں ہیں انکو بہت شوق ہے مردوں کی برابری کا اچھی بات ہے کرو لیکن پھر جیسے ہی برابری والا سلوک ہوتا ہے تو ان کی دمیں ریورس میں واپس چلی جاتی ہیں۔

https://twitter.com/reema_omer/status/1346495692789825536

پھر ان کی چاوں چاوں نہیں بند ہوتی۔
تاہم اس پر ریما نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اس سطح تک گرنے کی برابری کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔ جو یہ مشورہ دے رہے ہیں وہ اپنے آپ کو اٹھائیں اور مہذب مباحثے اور چیخنے کے درمیان فرق سمجھیں۔ انہوں نے حسن نثار کو ایک 'بلی' قرار دیا۔ انہوں نے حسن نثار کے پیچھے نظر آنے والی کتب کے بارے میں افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کتابوں کا مستقبل اور انکا مصرف کچھ نہیں سوائے اس کے کہ وہ مٹی میں مٹی ہوں۔