Get Alerts

بے نامی جائیداد کی نشاندہی کرنیوالوں کو 10 فیصد رقم دینے کا اعلان

بے نامی جائیداد کی نشاندہی کرنیوالوں کو 10 فیصد رقم دینے کا اعلان

وزیراعظم نے بے نامی جائیداد کی نشاندہی کرنیوالوں کو 10 فیصد رقم دینے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ ریاست کو کمزور طبقے کا احساس ہونا چاہئے، پیسے والوں سے ٹیکس لے کر کمزور طبقے پر خرچ کرنا چاہئے۔ شہباز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کہتے ہیں کہ اتنا کرنا جتنا برداشت کرسکو، شہباز شریف کیلئے پیغام ہے میں موت بھی برداشت کرسکتا ہوں۔






اسلام آباد میں غربت کے خاتمے کے پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کمزور طبقے کو اوپر اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں، پہلی بار غربت کے خاتمے کا پروگرام لارہے ہیں، برطانیہ نہ جاتا تو معلوم نہ ہوتا کہ فلاحی ریاست کیا ہے، ریاست کو کمزور طبقے کا احساس ہونا چاہئے، پیسے والوں سے ٹیکس لیکر کمزور طبقے پر خرچ کرنا چاہئے۔

عمران خان نے ایک بار پھر ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں انسانیت نظر نہیں آتی، فلاحی ریاست میں انسان کی عزت اولین ترجیح ہوتی ہے، دنیا کی پہلی فلاحی ریاست مدینہ کی ریاست تھی۔

وزیراعظم نے بے نامی جائیداد کی نشاندہی کرنیوالوں کو 10 فیصد رقم دینے کا اعلان کردیا، بولے کہ ہم قواعد میں تبدیلی لے کر آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کہہ رہے ہیں اتنا کرنا جتنا برداشت کرسکتے ہو، شہباز شریف کیلئے پیغام ہے میں موت بھی برداشت کرسکتا ہوں، شہباز شریف موت برداشت نہیں کرسکتے۔

نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمران صرف ترقی کے دعوے کرتے رہے، جو بیمار ہوتا تھا وہ علاج کیلئے باہر چلا جاتا ہے، جیل میں بیٹھا شخص کہہ رہا ہے لندن میں علاج کرانا ہے، یہ لوگ اقتدار میں رہے لیکن ایک اسپتال نہ بنایا۔