جہانگیر چیکو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو سے اندازہ ہو رہا ہے کہ چیکو ایک تقریب کے دوران مائیک پر کھڑے ہو کر یہ باتیں کر رہے ہیں۔ تاہم اس کا سیاق وسباق کیا ہے؟ اس کی مکمل تفصیلات نہیں ہیں۔
ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ جہانگیر چیکو کہہ رہے ہیں کہ میں نے عمران خان سے کہا کہ میں اور انیل مسرت دیوالیہ ہو چکے ہیں، اب ہم مزید پیسے نہیں دے سکتے۔
خیال رہے کہ عمران خان اور جہانگیر چیکو کے درمیان دوستی کو لگ بھگ 50 سال ہونے کو آئے ہیں۔ 2017ء میں جہانگیر کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان سے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب سے خطاب میں عمران خان نے بتایا کہ دونوں کے درمیان زمانہ کرکٹ سے ہی دوستی ہے۔
https://twitter.com/AsmatullahNiazi/status/1544296155647033344?s=20&t=Y6B-11yhsGyyZh9DdeLSow
جہا نگیر ترین نے شوکت خانم میموریل اور پھر تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر نمایاں خدمات سر انجام دیں اور عمران خان کیساتھ اپنا سفر وفا اختیار کئے رکھا۔
دوسری جانب انیل مسرت کی بات کی جائے تو ان کا شمار برطانیہ کے امیر ترین ایشیائی باشندوں میں ہوتا ہے۔ کرکٹ اور فلم ان کے بچپن کے شوق ہیں عمران خان ان کا کرکٹر ہیرو ہے اور یوں لگتا ہے کہ وہ 30 سال گزرنے کے باوجود اب بھی عمران خان کی کرشماتی شخصیت کے مداح ہیں۔