سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے ساتھ فرانس میں افغان شخص کی بدتمیزی

سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے ساتھ فرانس میں افغان شخص کی بدتمیزی
سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ ان دنوں فیملی کی ساتھ فرانس میں ہیں جہاں ایک نوجوان کی جانب سے بدتمیزی اور نازیبا زبان کا استعمال کیا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اس ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو فرانس کی ہے اور ویڈیوبنانے والا نوجوان افغان شہری ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنرل ر قمر جاوید باجوہ بیرون ملک نیلی پولو شرٹ، پینٹ اور جوگرز پہنے اپنی اہلیہ کے ساتھ سڑک کنارے اردگرد کے نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور آپس میں گفت و شنید میں مصروف ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی 2 منٹ اور 16 سیکنڈ کی ویڈیو کے آغاز میں ایک شخص ویڈیو بنانے لگتا ہے اور افغانستان میں جہاد کے حوالے سے کوئی بات کرتا ہے۔ جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ کہتے ہیں کہ میں آرمی چیف نہیں ،سابق آرمی چیف اس شخص کو ویڈیو بنانے سے روکتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ ویڈیو نہ بنائیں۔  میں ابھی پولیس کو بلاتا ہوں۔

سابق آرمی چیف کی جانب سے منع کرنے کے باوجود ویڈیو بنانے والا شخص باز نہ آیا اور ویڈیو بناتا رہا اور فحش گالیاں دیں اور جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کیلئے انتہائی نامناسب الفاظ کا استعمال کیا۔

اس شخص کا مزید کہناتھاکہ اب دیکھو بولتا بھی نہیں، اس کو بیوی نے کہا کہ بولو ہی نہیں. چپ بیٹھا ہے۔

https://twitter.com/ShamaJunejo/status/1665638018697363463?s=20

سوشل میڈیا صارفین نے سابق آرمی چیف اور ان کی اہلیہ کے ساتھ اس قسم کے رویے اور برتاؤ کی مذمت کی اور کہا کہ انہیں چیلنج کرنے یا ان کے کیے سے اختلاف کا اظہار کرنے کے اور بھی سول طریقے تھے، اور یہ کہ اس کی بیوی کا اس کے اعمال سے کوئی لینا دینا نہیں تھا اس لیے انہیں طنز کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے تھا۔

تو دوسری جانب کچھ لوگ اسے مکافاتِ عمل کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ کو  6 سال بطور فوجی سربراہ اختیارات کے غیر قانون استعمال اور عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیہ میں حصہ دار بننے  کے لیے اس قسم کی 'موسیقی کا سامنا' ہے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ اس واقعے کا تعلق سابق پاکستانی آرمی چیف کی پاکستان کی اندرونی سیاست میں ان کی ’مداخلت‘ سے زیادہ افغان پالیسی سے ہے، اور کچھ صارفین نے اس واقعے کے لیے افغان اور پاکستانی تارکین وطن کے درمیان نفرت انگیز تعلقات کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ تاہم، اس بات کی تصدیق کرنا باقی ہے کہ ویڈیو بنانے والا اور جنرل (ر) باجوہ کے ساتھ بدتمیزی کرنے والا شخص افغان نژاد ہے یا نہیں۔

https://twitter.com/Kali_Vardag/status/1665593675240607745?s=20