Get Alerts

’’دو ٹکے کا ڈائیلاگ لکھنے والا خلیل الرحمان آج ایک ٹکے کا بھی نہیں رہا‘‘

’’دو ٹکے کا ڈائیلاگ لکھنے والا خلیل الرحمان آج ایک ٹکے کا بھی نہیں رہا‘‘
معروف اداکارہ ریشم نے خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد تنازع پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ٹکے کا ڈائیلاگ لکھنے والا خلیل الرحمان قمرآج ایک ٹکے کا بھی نہیں رہا۔

اداکارہ ریشم نے گذشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے درمیان ہونے والی بحث اور ماروی سرمد کے لیے خلیل الرحمان قمر کی جانب سے استعمال کی گئی نازیبا زبان پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ ریشم نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر ہمارے ملک کا بہت بڑا نام ہیں، جتنی عزت اللہ تعالی نے ان کو اس وقت دی ہے وہ کم ہی کسی رائٹر کے حصے میں آتی ہے۔

اداکارہ ریشم نے خلیل الرحمان کے حال ہی میں سپر ہٹ ہونے والے ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامے کا ایک ڈائیلاگ بہت مشہور ہوا ’’دو ٹکے کی عورت کے لیے آپ مجھے 50 ملین دے رہے تھے‘‘ تو میں کہتی ہوں یہ دو ٹکے کی عورت کا ڈائیلاگ لکھنے والا خلیل الرحمان قمر خود آج ایک ٹکے کا بھی نہیں رہا۔

ریشم نے کہا خلیل مسلسل عورت کی تذلیل، گالی، عورت جیسی مقدس ہستی کو پامال کر کے یہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے کیا کیا ہے؟ کل میں نے جو کلپ دیکھا اس میں انہوں نے اس عورت کو کیا نہیں کہا؟ کیا یہ گفتگو، کیا یہ زبان خدانخواستہ اپنی بیوی، بیٹی یا اپنی ماں کے لیے استعمال کرتے؟ آج اگر یہ اپنے ڈرامے میں ایک عورت کو دو ٹکے کا دکھا رہے ہیں کل یہی رائٹر کسی کی ماں کو دو ٹکے کا دکھا سکتا ہے، کسی کی بیٹی کو دو ٹکے کا دکھا سکتا ہے، کسی کو بھی دو ٹکے کا کرسکتا ہے۔

اداکارہ ریشم نے کہا ہم وہ عورتیں ہیں جو آج ان کے خلاف بولی ہیں ہم کبھی نہ بولتیں، ہم مداح ہیں ان کی اور وہ عورتیں جو اپنے شوہر اور بچوں کو مجبور کرتی ہیں کہ آئیں خلیل الرحمان قمر کا ڈراما دیکھیں، انہوں ان تمام عورتوں اور ان تمام شائقین کو اپنے خلاف کر لیا جو اتنی چاہت اور محبت سے ان کے ڈرامے دیکھتے تھے۔

ریشم نے خلیل الرحمان قمر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا آپ کا کام لکھنا ہے اللہ نے آپ کو وہ عزت عطا کی ہے جو پاکستان میں اس وقت کسی رائٹر کی نہیں ہے، خلیل صاحب آپ تو اس وقت وہ رائٹر ہیں کہ لوگ ترستے ہیں آپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے۔ مجھے شکوہ ہے ان عورتوں سے جو آپ کے ڈراموں میں کام کر رہی ہیں، مجھے شکوہ ہے ان چینلز سے جو آپ کے ساتھ معاہدہ کر رہے ہیں۔ ہم سب آپ کے لیے یہ زبان استعمال نہ کرتے۔ جو آپ نے کل کیا ہے آپ کو اس پر شرمندہ ہونا چاہیے۔ اور میں پیمرا سے یہ کہوں گی کہ حکومت کے خلاف چھوٹی بات کرتے ہیں تو نوٹس جاری کردیا جاتا ہے اینکرز اور چینلز کو تو خلیل الرحمان قمر جیسے شخص کے بولنے پر کب نوٹس جاری کیا جائے گا، کب پابندی لگائی جائے گی، کب بائیکاٹ کیا جائے گا ان کا۔



 










View this post on Instagram



















 

Sharing my opinion on the Khalil-ur-Rehman Qamar controversy.


A post shared by therealresham (@therealresham) on