شکایت میں استدعا کی گئی ہے کہ نیو نیوز نے اپنے پروگرام 'آج عائشہ احتشام' کے ساتھ میں عورتوں کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز مواد نشر کیا جس سے درخواستگزاروں کی دل آزاری ہوئی اور انہیں ذہنی صدمہ پہنچا۔ متنازعہ لکھاری خلیل الرحمان قمر نے ماروی سرمد کو گالیاں دیں اور توہین آمیز القابات سے پکارا جس پر اینکر کی جانب سے کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔
اس عمل نے نہ صرف اخلاقی قدروں کو پامال کیا بلکہ پیمرا قوانین 2015 کی دھجیاں بکھیردیں۔ اس لئے مذکورہ اینکر اور چینل کے خلاف ایکشن لیا جائے جبکہ خلیل الرحمان قمر کے ٹی وی پر نمودار ہونے پر 6 ماہ کے لئے پابندی عائد کی جائے۔