اپوزیشن کیلئے اراکین کی تعداد کوئی ایشو نہیں ہے۔ کیونکہ پی ٹی آئی اراکین کی ایک بڑی تعداد اگلے الیکشن میں ٹکٹ کے بدلے مسلم لیگ ن کے پاس جا چکی ہے۔ جبکہ کچھ کو مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری نے اپنی جماعت میں ایڈجسٹ کر لیا ہے، سلیم صافی
زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمجھتے تھے کہ اگر اتحادی ساتھ دیں تو ایک ایک اراکین کے پاس انھیں جانا نہیں پڑے گا۔ اس طرح تحریک عدم اعتماد کا معاملہ شائستہ طریقے سے پایہ تکمیل ہو پہنچ جائے گا۔ تاہم اس میں چودھری برادران ابھی تک ڈبل گیم کھیل رہے تھے، سلیم صافی
میری اطلاعات کے مطابق حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے جو تھوڑی بہت تاخیر ہو رہی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ایم کیو ایم اور باپ پارٹی کے بھی کچھ اراکین نے اپوزیشن سے رابطے کر لئے ہیں، سلیم صافی
عمران خان اپنا اقتدار بچانے کیلئے ہر حربہ استعمال کرینگے۔ دوسری جانب اگر اپوزیشن بھی اتنا بڑا رسک لے کر میدان میں اتر آئی ہے تو انہوں نے بھی ان ساری چیزوں کو سوچا ہوگا۔ اپوزیشن اسلیے اپنے کارڈ سینے سے لگائے ہوئے ہے وہ کسی کو شو نہیں کررہے، سلیم صافی