سازش کے تحت بعض افراد غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، آرمی چیف

سازش کے تحت بعض افراد غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، آرمی چیف
راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کا دورہ کیا جہاں انھوں نے پشاور کور کے آڈیٹوریم میں طلبہ سے بات چیت کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پی ٹی ایم بذات خود مسئلہ نہیں ہے، پی ٹی ایم کے چند لوگ غیروں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، یہ ان لوگوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں جو دراصل دہشت گردی سے متاثر ہیں تاہم تمام دشمن قوتوں اور ان کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ قوم اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کام یابیاں حاصل کیں، اب وقت ہے کہ اس کے ثمرات سماجی و اقتصادی ترقی کے ذریعے منتقل کیے جائیں۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے متاثرین کو توجہ کی ضرورت ہے، حکومت اور سیکیورٹی فورسز قبائل کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں،  ہمارے لیے سماجی معاشی ترقی کے ذریعے پائیدار امن اولین ترجیح ہے۔