Get Alerts

شہریوں کو مالش کے دوران قتل کرنے والا بہروپیا اعجاز عرف ججی گرفتار

شہریوں کو مالش کے دوران قتل کرنے والا بہروپیا اعجاز عرف ججی گرفتار
لاہور پولیس نے اندھے قتل کی 5 وارداتیں ٹریس کرتے ہوئے شہریوں کو مالش کے دوران قتل کرنے والے بہروپیے اعجاز عرف ججی کو گرفتار کر لیا۔

ملزم اعجاز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مالشیے کے روپ میں مختلف پارکوں میں واردات کی نیت سے گھومتا تھا، وہ آسان ہدف تلاش کرتا اور مالش کے لیے سنسان جگہ پر جانے کے لیے آمادہ کرتا تھا۔ پھر ملزم اپنے ساتھیوں کی مدد سے دوران مالش شہریوں کو گردن کا منکا توڑ کر یا چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیتا، ملزمان لاش کو جائے وقوعہ پر چھوڑ دیتے اورموبائل، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا لے کر خاموشی سے فرار ہو جاتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم اعجاز نے راوی روڈ، بھاٹی گیٹ، شادباغ، اسلامپورہ اور ضلع راولپنڈی میں 5 شہریوں کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔

ڈی ایس پی سی آئی اے صدر دانش آصف رانجھا نے خطرناک قاتل کو گرفتار کیا جبکہ دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔