وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے معروف پشتون قبیلے 'صافی' کے متعلق نا مناسب الفاظ کا استعمال کیا جس کے بعد منظور پشتین بھی میدان میں آگئے۔
شہباز گل نے سینئرصحافی سلیم صافی کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کی اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
شہباز گل نے لکھا کہ 'لفظ "صافی" سرائیکی میں جھاڑپونچھ والے گندے کپڑے کو کہتے ہیں، پنجابی میں اسکا مطلب کچھ اورہے، یہ ایک جلاب آور دوائی کا نام بھی ہے جو انتہائی گندے ذائقے والی بدمزہ چیز ہے، پینے سے گند منہ کے ذریعے بھی خارج ہو سکتا ہے قے کی صورت۔۔۔ مفاد عامہ کےلیے بیان کیا گیا'
https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1456283213131915267
گمان کیا جارہا ہے کہ شہباز گل نے یہ ٹویٹ سلیم صافی کے گزشتہ روز کئے گئے ایک وی لاگ کے بعد کی جس میں سلیم صافی جعلی پیرنی کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ سلیم صافی نے اپنے وی لاگ میں کچھ خبروں کی مثالیں دیتے ہوئے کہا تھا کہ آج کل جعلی پیرنیاں سرگرم ہیں اور وہ لوگوں کو بیوقوف بنا کر گھروں کو لوٹ کر چلی جاتی ہیں۔
https://twitter.com/SaleemKhanSafi/status/1456255868673019905
اس کے بعد شہباز گل نے صرف سلیم صافی کو تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے پشتون قوم کا قبیلہ 'صافی' کی تشریحات پیش کرتے ہوئے انتہائی غیر مناسب الفاظ کا استمعال کیا۔
شہباز گل کی اس ٹویٹ پر پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین میں میدان میں آگئے، منظور پشتین نے شہباز گل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ
"صافی معزز پشتون قبیلہ ہے، اعلی عہدیداروں کیطرف سے کبھی پورے پشتون قوم کو دہشتگرد کہنا،کبھی قبیلے ٹارگٹ کرنا نسل پرستی ہی ہے
PTMکے جلسوں میں لاہور یا پنڈی کے لفظ پر بھی قوموں کے درمیان نفرت کی FIRکر کے جیل میں بند کردیا جاتا ہے، کیا موصوف پر FIR کیا جائیگا یا اس کا تعلق پنجاب سے ہے؟"
https://twitter.com/ManzoorPashteen/status/1456549699113074726