چار لڑکوں کی ہلاکت: جانی خیل قبیلہ اور حکومت کے درمیان مذکرات کامیاب

چار لڑکوں کی ہلاکت: جانی خیل قبیلہ اور حکومت کے درمیان مذکرات کامیاب
خیبرپختونخوا  کے ضلع بنوں میں 4 لڑکوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملنے کے بعد جاری احتجاجی دھرنا حکومت اور جانی خیل قبیلے کے عمائدین کے مابین مذاکرات کے بعد ختم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

اس ضمن میں سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشیر اطلاعات کامران بنگش نے صوبائی حکومت اور جانی خیل قبیلے کے عمائدین کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کی تصدیق کی۔

 

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ علی الصبح ساڑھے چار بجے جانی خیل جرگہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے اور تصفیے کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بذات خود منظور کرتے ہوئے تمام مطالبات تسلیم کئے