''پورن ہب'' پر ریاضی کی تعلیم دینے والے استاد کی ویڈیوز وائرل

''پورن ہب'' پر ریاضی کی تعلیم دینے والے استاد کی ویڈیوز وائرل
پورن ہب پر لوگ ''خاص قسم'' کی فلمیں دیکھنے ہی جاتے ہیں اور انھیں ہی سرچ کرتے ہیں لیکن آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ اس ویب سائٹ پر تائیوان سے تعلق رکھنے والا ایک استاد ریاضی کی تعلیم دے رہا ہے۔

تائیوان کے استاد نے کورونا وبا کے باعث پیش آنے والے معاشی بحران کے دوران مئی 2020ء میں پورن ہب تعلیم وتربیت کا یہ پراجیکٹ کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم تمام پورن ویب سائٹس اس حکمت عملی سے متفق نہیں ہیں اور XVideos اور XNXX سمیت دیگر نے پورن کے بغیر ان کے مواد کو مسترد کر دیا تھا۔

اس ماہر تعلیم کا نام چانگ ہسو ہے جن کی ویڈیوز کو لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے انہوں نے اپنی ایک بھی ویڈیو میں کوئی عریاں منظر پیش نہیں کیا۔ لوگ پورن ہب پر 'سٹوڈنٹ'، 'رئیل پرسن' اور 'کلاس روم' لکھ کر سرچ کرتے ہیں تو ان کی ویڈیوز سامنے آ جاتی ہے جس میں وہ علم ریاضی سکھاتے نظر آتے ہیں۔

انڈیپینڈنٹ اردو کے مطابق اس تائیوانی استاد چانگ ہسو کی دنیا بھر میں اتنی شہرت ہو چکی ہے کہ بین الاقوامی نشریاتی ادارے ان کا انٹرویو کرنے کو بے چین ہیں۔

چانگ ہسو کا میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مجھے یقین تھا کہ بالاخر یہ دن ضرور آئے گا۔ اگر پورن ہب جیسی ویب سائٹس پر آپ کچھ الگ کرتے ہیں تو لوگ دلچسپی لیتے ہیں۔

انہوں نے پورن ہب پر اپنی سیکنڑوں ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں وہ تعلیم دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ مارکیٹنگ کی حکمت عملی سے انھیں کئی طالبعلوں نے جوائن کیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق انھیں اب تک 2 لاکھ 68 ہزار ڈالر کی سالانہ آمدن ہو چکی ہے۔