نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں کھیلوں کا سامان بنانے والی معروف جاپانی کمپنی کے سٹور کے باہر لگی تشہیر سکرین پر کم سے کم 8 گھنٹوں تک پورن ویڈیوز چلتی رہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں ہیکرز شہر کی سب سے بڑی کھیل کی مصنوعات کی دکان پر نصب تشہیری سکرین کو ہیک کر کے پوری رات پورن موویز چلاتے رہے، جو آس پاس سے گزرنے والوں کے لیے پریشانی کا باعث بنتی رہیں۔
سپورٹس مصنوعات بنانے والی کمپنی کا سٹور آکلینڈ کی ’شارٹ لینڈ اسٹریٹ‘ میں واقع ہے جس کا شمار شہر کے پوش علاقوں میں ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سکرین پر چلتی رہنے والی پورن ویڈیوز کو صبح اس وقت بند کیا گیا جب سپورٹس کمپنی کے سٹور ملازمین وہاں پہنچے۔ سٹور کے عہدیداروں نے ابتدائی طور پر بتایا کہ ان کے کمپیوٹر سسٹم کو ہیک کر کے نامناسب ویڈیوز چلائی گئیں۔