Get Alerts

لاہور ہائیکورٹ: کیپٹن صفدر کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور کر لی گئی

لاہور ہائیکورٹ: کیپٹن صفدر کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور کر لی گئی
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن محمد صفدر کی لاہور ہائیکورٹ سے قبل از ضمانت گرفتاری منظور کر لی گئی ہے۔ گزشتہ دنوں کیپٹن صفدر پر گوجرانوالہ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں کہا گیا تھا کہ کیپٹن صفدر نے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ اگر گوجرانوالہ کے کسی کارکن کو گرفتار کیا گیا تو وہ ملحقہ کور کمانڈر آفس کا گھیراؤ کریں گے۔ تاہم اس کیس پر انہیں قبل از گرفتاری ضمانت دے دی گئی ہے۔

https://twitter.com/iamismaililyas/status/1313087069456130048?s=09

اس سے کچھ ہی دیر پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی تقاریر پر پابندی لگانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ یاد رہے کہ جب مولانا فضل الرحمن دھرنا دینے کیلئے اسلام آباد آ رہے تھے تو اس سے چند دن قبل کیپٹن صفدر کو اسلام آباد سے لاہور آتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا تھا۔