بیوروکریسی کی نیچر ہی ایسی ہے جو نہ خود چلتی ہے اور نہ ہی کسی کو چلنے دیتی ہے بیوروکریسی عثمان بزدار کیخلاف نہیں ہے اسکو چلنا پڑتا ہے، حسان خاور
جب آپ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنادیں گے تو شہری کو تین طرح کو فائدہ ہوگا۔
وسائل ملیں گے ان کے حق کے مطابق ان کو اپنے کاموں کیلئے لاہور نہیں آنا پڑے گا اور لوگوں کو نوکریاں ملیں گی ابھی بھی نوکریاں کو ایک بڑا حصہ سینٹرل پنجاب کوجاتا ہے،حسان خاور
وزیراعلی نے کہا کے ہم نے کابینہ کی ایک میٹنگ جنوبی پنجاب میں کی ہے اگر آپ نے جنوبی پنجاب کو اہمیت دینی ہے تو ایک کابینہ کی میٹنگ جنوبی پنجاب میں کریں اور ایک لاہور میں لوگوں کو احساس ہو کے خود کابینہ چل کر آگئی ہے، حسان خاور
پاکستان میں یہ شروع سے ٹرینڈ تھا کے مہنگائی زیادہ شہری علاقوں میں ہوتی تھی اب صورتحال یہ ہے کے دیہی علاقوں میں بھی مہنگائی عروج پر ہے یہ ایک غور طلب چیز ہے حکومت کو چاہیے اس کی جانب توجہ دیں، رضا رومی