میرے خیال میں سپریم کورٹ کا بنیادی کام آئین کا اطلاق اور اس کی تشریح ہے۔ فیصلہ بھی انہوں نے آئین کے مطابق ہی کرنا ہے۔ جوڑ توڑ اور لین دین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ راستہ وہی ہے، جو پاکستانی آئین نے ہمیں دکھا دیا ہے، فواد حسن فواد
اس وقت سپریم کورٹ کے پاس جو معاملہ آیا، وہ بہت ہی سادہ ہے کہ آئین کی واضح پروزیشن کو روند دیا گیا ہے۔ ایک ایسا وزیراعظم جس کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی، وہ کسی صورت بھی اسمبلی کو تحلیل نہیں کر سکتا، فواد حسن فواد