اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث شرجیل خان کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار

اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث شرجیل خان کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار
اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے کرکٹر شرجیل خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کھیل میں واپسی کے لیے بحالی پروگرام فراہم کرنے کے حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شرجیل خان کی اسپاٹ فکسنگ میں سزا 10 اگست کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد پی سی بی کوڈ کی شق 6.7 کے تحت انہیں بحالی پروگرام دیا جانا ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں واپسی کے لیے شرجیل خان کو بحالی پروگرام کے ساتھ ساتھ اعتراف جرم کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگنا ہوگی۔

پی سی بی انسداد بدعنوانی یونٹ شرجیل خان کے بحالی پروگرام کی نگرانی کرے گا۔

یاد رہے پی ایس ایل سیزن ٹو میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے شرجیل خان نے اسپاٹ فکسنگ کی تھی، جرم ثابت ہونے پر شرجیل خان کو ڈھائی سال کے لیے کرکٹ کے میدانوں سے باہر کر دیا تھا۔