Get Alerts

توہین الیکشن کمیشن: عمران خان کا جیل ٹرائل ہوگا یا نہیں، فیصلہ آج سنایا جائیگا

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے عمران خان کو الیکشن کمیشن پیش کرنے سے معذرت کرتے ہوئے اڈیالہ جیل میں ٹرائل کرنے کی درخواست کی تھی۔

توہین الیکشن کمیشن: عمران خان کا جیل ٹرائل ہوگا یا نہیں، فیصلہ آج سنایا جائیگا

توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور فواد چوہدری کے ٹرائل سے متعلق محفوظ فیصلہ آج بجے سنایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن سابق وزیراعظم کے جیل ٹرائل کے حوالے سے محفوظ فیصلہ آج دن 12 بجے سنائے گا۔ الیکشن کمیشن محفوظ فیصلہ (آج)بدھ کو 12 بجے سنائے گا. وزارت داخلہ نے بانی چیئرمین کو الیکشن کمیشن پیش کرنے سے معذرت کی تھی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزرات قانون کی رائے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے عمران خان کو الیکشن کمیشن پیش کرنے سے معذرت کرتے ہوئے اڈیالہ جیل میں ٹرائل کرنے کی درخواست کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم کے حوالے سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزارت قانون کی رائے کے بعد جیل میں ٹرائل کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 19 اگست کو عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں نے مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات عائد کیے تھے جبکہ تینوں پارٹی رہنماؤں کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔