Get Alerts

لاہور میں 32 من مردہ اور بیمار مرغیوں سے بھرے دو ٹرک پکڑے گئے

لاہور میں 32 من مردہ اور بیمار مرغیوں سے بھرے دو ٹرک پکڑے گئے
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں 32 من مردہ، لاغر اور بیماری مرغیوں کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی۔

پنجاب کے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی کی گئی جس میں 32 من مرغیاں برآمد کی گئیں۔ فوڈ اتھارٹی کےمطابق بیمار اور مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے 6 پوائنٹس بھی سیل کر دیے گئے جبکہ بیمار اور مردہ مرغیاں لانے والے 2 ٹرک بھی پکڑے گئے، 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پکڑی جانے والی بیمار اور مردہ مرغیوں کا سارا گوشت لاہور کی مختلف مارکیٹوں میں بھیجا جانا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے بتایا کہ مردہ مرغیوں کو پیمکو بھٹی میں تلف کر دیا گیا ہے۔