لاہور میں واسا ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شاہد حفیظ کی اہلیہ گھر سے لاپتہ ہیں۔ اور ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو جھگڑا لگ رہا ہے۔
جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقتول کے بھائی نے بھابھی اور نامعلوم شخص کے خلاف درخواست دی ہے۔ پولیس نے شاہد حفیظ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیےڈیڈ ہاؤس بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ نے دو شادیاں کر رکھی تھیں