ملتان: چند روز قبل بیٹی کو قتل کرکے خود کشی کرنے والے ڈاکٹر کے بھائی کی جلی ہوئی لاش برآمد

ملتان: چند روز قبل بیٹی کو قتل کرکے خود کشی کرنے والے ڈاکٹر کے بھائی کی جلی ہوئی لاش برآمد

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سلیم اپنے گھر کے کچن میں جھلس کر جان بحق ہوئے ہیں  وہ  ملتان کے  معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر کے چھوٹے بھائی تھے جنہوں نے چند روز قبل اپنی بیٹی کو قتل کر کے خود کشی کر لی تھی۔


جاری کردہ بیان میں پولیس کا کہنا ہےکہ  پے در پے دو واقعات سے کیس مزید سنگین ہو گیا ہے جس کی تفتیش جاری ہے۔


پولیس نے ڈاکٹر سلیم  کی بیوہ کی مدعیت میں ابتدائی رپورٹ درج کرلی  ہے جس میں انہوں نے بتایا ہےکہ شوہر ریٹائرمنٹ کے بعد نجی میڈیکل کالج میں لیکچرارتھے، ایک گھرگلشن سخی سلطان کالونی میں بھی ہے، شوہر 3 بج کر 45 منٹ پر سخی سلطان کالونی گھر گئے تھے، شوہرکا نمبربند ملا توپڑوسی کو کال کرکے پتہ کرنے کوکہا۔


رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پڑوسی نے فون پربتایا آپ کے گھرسے جلنے کی بو آ رہی ہے جس پر دیکھا تو  کچن میں شوہر کی جلی ہوئی لاش ملی۔


خاتون نے بتایا کہ شوہر کو کورونا تھا، 3 روز پہلے اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے،کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔


واضح رہےکہ ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے اپنی بیٹی کو قتل کیا اور پھر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا تھا جب کہ وہ کورونا وائرس میں بھی مبتلا تھے۔