کراچی کے علاقے ڈیفنس سے پنجاب اسمبلی کے رکن ممتاز چند کی 19 سالہ بیٹی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق 19 سالہ شفا ممتاز چند کی لاش ڈیفنس فیز 6 میں خیابان راحت پر واقع ان کے گھر سے برآمد کی گئی۔ شفا کو کلفٹن میں ساؤتھ سٹی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
متوفی کے اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ لاش کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ اس وقت کریں گے جب لڑکی کے والد ممتاز چند پنجاب سے آئیں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی۔