Get Alerts

بڈھبیر: بچی کی جلی ہوئی لاش کا معمہ حل، زیادتی کے بعد ثبوت مٹانے کے لیئے پمپ سے پیٹرول لا کر لاش جلائی:ملزم

بڈھبیر: بچی کی جلی ہوئی لاش کا معمہ حل، زیادتی کے بعد ثبوت مٹانے کے لیئے پمپ سے پیٹرول لا کر لاش جلائی:ملزم
کچھ عرصہ قبل  پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں ایک بچی کی کھیتوں میں پڑی ہوئی سوختہ لاش  سامنے آئی تھی۔ اس بچی  سے زیادتی بھی ثابت ہوئی تھی۔ جس نے ملک کو ہلا دیا تھا۔ اب اس واقعے کا ڈراپ سین ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم آصف رضا عرف ملنگ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ثناء اللہ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم نے بچی کے ساتھ زیادتی اور بعد ازاں گلہ دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔


ملزم نے عدالت کو بیان دیا کہ واردات کے بعد قریبی پیٹرول پمپ سے پیٹرول لا کر  ثبوت مٹانے کی خاطر لاش آگ لگا کر جلائی تھی۔

عدالت نے ملزم کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا