Get Alerts

کروڑوں دلوں کی دھڑکن انڈین کامیڈین نے زہر کھا لیا

کروڑوں دلوں کی دھڑکن انڈین کامیڈین نے زہر کھا لیا
بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے ساتھی اداکار اور کامیڈین’تیرتھانند راؤ ‘‘نے زہر کھا لیا ہے۔

نیوز ویب سائٹ روزنامہ انصاف کے مطابق بھارتی کامیڈین تیرتھانند راؤ نے کورونا کے باعث ہونے والی مالی پریشانیوں کے سبب زہر کھا لیا تھا۔ تیرتھا نند راؤ گذشتہ 15 برس سے شوبز کی دنیا سے وابستہ ہیں۔ وہ کامیڈین ہونے کے علاوہ معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کے ہمشکل کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔

تیرتھا نند نے مالی مشکلات کی وجہ سے 27 دسمبر کو زہر کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ تاہم خوش قسمتی سے ان کے پڑوسیوں نے انہیں صحیح وقت پر ہسپتال پہنچایا جس کی وجہ سے ان کی زندگی بچ گئی۔

تیرتھانند راؤ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انتہائی قدم اٹھانے کے بارے میں بتایا کہ مالی مشکلات کے سبب ان کے گھر والوں نے بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔ یہاں تک کہ ہسپتال میں ان کی ماں اور بھائی بھی ان سے ملنے نہیں آئے۔

واضح رہے کہ تیرتھانند راؤ نے کپل شرما اور بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ شوئیتا تیواری کے ساتھ ’’کامیڈی سرکس کے عجوبے‘‘ میں کام کیا تھا۔